حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (اعتماد نیوز) بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مودی عوام کو گمراہ کرنے میں
بہترین مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج کے نام سے مودی بہار کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام مناسب فیصلہ کرینگے۔ خیال رہے کہ جاریہ ماہ 12 سے بہار میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔